ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنیل چھیتری کی شاندار ہیٹ ٹرک، ہندوستان نے تائی پے کو 5-0 سے شکست دی

سنیل چھیتری کی شاندار ہیٹ ٹرک، ہندوستان نے تائی پے کو 5-0 سے شکست دی

Sun, 03 Jun 2018 11:35:59    S.O. News Service

ممبئی ،02؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کپتان سنیل چھیتری کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ہندوستان نے یک طرفہ مقابلے میں یہاں چینی تائی پے کو 5-0 سے شکست دے انٹرکانٹینینٹل کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ۔ہندوستان کی جانب سے اپنے 99ویں بین الاقوامی میچ میں کھیل رہے چھیتری نے 14 ویں، 34 ویں اور 62 ویں منٹ میں گول داغے۔میزبان ٹیم کی جانب سے دو دیگر گول اداتا سنگھ اور پرنے کی ہلدھر نے بالترتیب 48 ویں اور 78 ویں منٹ میں کئے۔ٹائم آؤٹ تک ہندوستانی ٹیم 2-0 سے آگے تھی۔ ہندوستانی ٹیم اپنے اگلے میچ میں اب چار جون کو کینیا سے بھڑے گی جبکہ چینی تائی پے کو اس اگلے دن نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترنا ہے۔


Share: